وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرار بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناراض افراد نے ہتھیار ڈالنا شروع کردیئے، ریاست کی طاقت اور مضبوطی ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، رواں سال پیراملٹری فورسز کے 205 اہلکار شہید ہوئے، رواں سال سویلین شہداء کی تعداد 280 ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کرسکتے، ہم نے 7 گنا بڑے دشمن کو بدترین شکست دی، 100 سے زائد دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرینڈر کیا، بلوچوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا گیا، ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کہتا ہوں سرینڈر کردیں، ریاست نے معافی کا دروازہ کھلا چھوڑا ہوا ہے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی ریاست اور فیلڈ مارشل کیخلاف بیانیہ بنایا گیا، ہم اپنی فورسز کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ہمیں ریاست کو کمزور کرنے والا بیانیہ ترک کرنا پڑے گا، خود کو مقبول لیڈر کہنے والے کے اپنے بیٹے لندن میں ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں، ریاست کی ہے، ریاست ہوگی تو سیاست بھی ہوگی اور صحافت بھی، کیا ہمیں اپنے رویے میں تبدیلی کی ضرورت نہیں،








