جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

maqbool baqir

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی ہے

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے، ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے،قبل ازیں جسٹس مشیر عالم بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں

اپوزیشن جماعت تحریک انصاف بھی ایڈہاک جج لگانے کی مخالفت کر رہی ہے تو وکلاء تنظیموں نے بھی ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ میری نظر میں ایڈیاک ججز تعینات ہونے چاہئیں اور آئین بھی ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے،ایڈہاک ججز چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں، جوڈیشل سسٹم کی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کے حق میں ہوں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈہاک ججز کیلئے 4 ناموں پرغور ہوگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزد کئے ہیں، ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی ایڈہاک ججز کے لئے نامزد کئے گئے ہیں,ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے،آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔

جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

بیرسٹر گوہر علی نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Comments are closed.