مقبوضہ کشمیر : کشمیریوں نے سپریم کورٹ کےکس فیصلے پر منایا جشن

0
33

مقبوضہ کشمیر : کشمیریوں نے سپریم کورٹ کےکس فیصلے پر منایا جشن

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے جشن منایا اوربہت سے لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سروسز جلد ہی دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
ایک کاروباری شخص اشتیاق احمد نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت خوش کن خبر ہے کیونکہ انٹرنیٹ کو معطل ہوئے اب پانچ ماہ سے زائد کاعرصہ ہو گیاہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوںنے کہاکہ ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ وادی میں کاروبار کے لئے بدترین مرحلہ رہا ہے۔ انٹرنیٹ ایک ایسا بنیادی ذریعہ ہے جس پر ہر ایک ، خاص طور پر کاروبار سے وابستہ افراد ، انحصار کرتے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وادی میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ ایک اور تاجر امید کر رہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار کو بھر پور فائدہ ملے گا۔
شہر کے مضافات میں مقیم ایک طالبہ ، آفرین مشتاق نے کہا کہ طلبا برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی اور عدالت عظمی کی جانب سے یہ فیصلہ اگرچہ دیر سے ہوا ہے لیکن یہ تازہ ہوا جھونکا ہے۔

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح انداز میں کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگانا مناسب نہیں ہے۔ یہ جمہوری ملک ہے، یہاں ہم کسی کو اس طرح نہیں رکھ سکتے۔ انٹرنیٹ پر پابندی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔ لوگوں کے حقوق نہیں چھینے جانے چاہیے۔ سات دنوں کے اندر دفعہ 144 پر جائزہ لیا جانا چاہیے۔ حکومتی دلائل کو سپریم کورٹ نے رد کر دیا۔ کہیں بھی دفعہ144 لگائی جائے تو اسے غیرمعینہ نہیں کیا جاسکتا۔ غیر معمولی حالات میں ہی اس کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔اس دفعہ کا استعمال بار بار نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکومت کو اس پر واضح موقف پیش کرنا چاہیے۔

Leave a reply