مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری کشمیریوں کی ہوئی شہادتیں

0
49

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، قابض فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

باغی ٹی وی:بھارتی فوج کے مظالم سے مقبوضہ وادی انگار وادی بن چکی ہے، بھارت نے فوجی دہشت گردی کے دوران مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے گاؤں میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی فوج نے علاقے کو مکمل سیل کر دیا۔

بھات کی ظالم فوج گلیوں اور سڑکوں پر گشت کر کے خوف وہراس پھیلاتی رہی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔224 روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن سے مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے، وادی میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مظالم کے باوجود کشمیری بھارت سے آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح‌رہے کہ اس کے قبل اطلاعات کےمطابق بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے طلبا و طالبات نے وادی سے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا.۔

بھارتی اقدام کے تناظر میں نیویارک کے سکِڈمور کالج کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے کالج اور یونیورسٹی کے مجموعی طور پر 600 طلبا و طالبات سے اکتوبر اور دسمبر 2019 کے درمیانی عرصے میں سروے کیا جس میں سے 91 فیصد جواب دہندہ نے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بزرگ اور بچوں کو ہراساں جب کہ خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی۔

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان مدثر احمد بٹ کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور لاش بھی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی جارحیت پر پردہ ڈالنے کے لیے نوجوان کو مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، تاہم عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں نے اس جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے میڈیا کو حقائق سے آگاہ کر دیا۔

Leave a reply