مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں فورسز نے دھماکے میں کار کواڑا دیا جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آئین گنڈ راجپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سینٹرو کار زیر نمبر JK08B-1426 سے آئی ای ڈی برآمد کیا گیا.بھارتی فوج نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی کو کار سمیت اڑا دیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کو موقع پر بلایا گیا جس کے بعد اسے تباہ کر دیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم آس پاس کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں کشمیر میں رواں … مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا پڑھنا جاری رکھیں