مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا مسلسل 24واں دن، ہزاروں کشمیری محاصرے میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 24واں دن ہے۔ ہزاروں کشمیری محاصرے میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیر کی حریت اور بھارت نواز سیاست دانوں سمیت دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔ جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔
کشمیر، کرفیوکا 23 واں روز، مساجد کو تالے، میڈیا پر بھی پابندیاں، 10 ہزار گرفتاریاں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
پوری وادی میں 5اگست سے تمام انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطے بند ہیں۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن کی تازہ کاری نہیں کرسکے جبکہ ان میں سے بیشتر بھی پابندیوں کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

بھارتی فوج نے مساجد کو بھی تالے لگا دیئے ہیں۔ اکثر مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں۔

مقبوضہ وادی میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ لوگوں کو ادویات خریدنے کے لیے دہلی تک کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وادی کشمیر میں بدستور بندش اور مواصلات کی بندش سے سیکڑوں مریض متاثر ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

Comments are closed.