مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا بارھواں روز

0
39

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بارھویں روز میں داخل ہو گیا ہے. مسلسل کرفیو سے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے. جبکہ کشمیری عوام کے معمولات زندگی متاثر ہیں.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مسلسل بارہ روز سے کرفیو نافذ ہے. مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں فوج تعینات ہے. موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے. جس کی وجہ سے وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے. اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی اپلوڈ نہیں ہو رہے.

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کیا ہوا ہے. گرفتار شدگان اور نظر بند افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے.

دریں اثناء کرفیو سے اشیائے ضروریہ کی بھی قلت ہو چکی ہے. بچوں کی غذا کی کمی ہے. جان بچانے والی ادویات بھی کمیاب ہیں. اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے.

Leave a reply