مقبوضہ کشمیر، سیکورٹی فورسز کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات
بھارتی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں فوری طور پر سیکورٹی فورسز کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری گرفتار
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے اور مجموعی طور پر امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فورسز کی اضافی 100کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان میں سی آر پی ایف کی 50کمپنیاں،بی ایس ایف کی 10،ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10کمپنیاں شامل ہیں۔
بھی تعینات کی گئی تھیں اور انہیں واپس بھیجنے کے بجائے امرناتھ یاترا ڈیوٹی پر مامور کیا گیا۔
یاد رہے کہ فوج کی اتنی بڑی تعداد کے باوجودکشمیریوں کی تحریک آزادی اسی جوش وجذبہ کے ساتھ جاری ہے۔