اسرائیلی وفد مراکش پہنچ گیا، اسلامی دنیا سے روابط تیز کرنے کے لیے متحرک

0
30

اسرائیلی وفد مراکش پہنچ گیا، اسلامی دنیا سے روابط تیز کرنے کے لیے متحرک

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مراکش سے تعلقات مضبوط بنانے کے مقصد سے اسرائیلی اور امریکی وفود آج منگل کے روز تل ابیب سے رباط روانہ ہوئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات استوار ہونے کے بعد تل ابیب اور رباط کے دمیان پہلی براہ راست پرواز نے اڑان بھری۔ اس پرواز میں امریکی اور اسرائیلی وفود سوار تھے۔ امریکی وفد کی قیادت ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔

طیارے کی روانگی سے قبل کشنر نے کہا کہ مراکش اور اسرائیل باہمی قربت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ کشنر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی میں ایک مختلف پالیسی کو جنم دینے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مراکش اور اسرائیل کے بیچ تعلقات کے دوبارہ آغاز کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کئی سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے سرکاری ترجمان نے مراکش روانگی سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ مائر بن شبات کے حوالے سے بتایا کہ "ہم مراکش میں ہوابازی، زراعت، معیشت اور پانی کے شعبوں میں تعاون کو زیر بحث لائیں گے. العربیہ کے مطابق اسرائیلی طیارہ مراکش کے دارالحکومت رباط کے نزدیک واقع شہر سلا کے ہوائی اڈے پر اترے گا۔ یہاں سے امریکی اور اسرائیلی وفود مسجد حسان کا دورہ کریں گے جہاں وہ مراکش کے سابق فرما رواؤں محمد الخامس اور الحسن الثانی کی قبروں پر پھول رکھیں گے۔

بعد ازاں مراکش کے فرماں روا شاہ محمد السادس رباط کے شاہی محل میں امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ مائر بن شبات کا استقبال کریں گے۔

Leave a reply