fbpx

مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ کردیا

مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کی نیب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی 73سالہ تاریخ کا سب سے بزدل وزیراعظم ہے.ایک وزیر نے عمران خان کو کشمیر کا پرچم دیا تو انہوں نے جھنڈے کو ہاتھ تک نہیں لگایا،نوازشریف پر جھوٹا الزام لگاتے تھے کہ انہوں نے چوری کی، جو الزام نوازشریف پر لگاتے تھے آج وہ عمران خان پر ثابت ہورہے ہیں.

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر نوازشریف پر چوری کے الزامات لگائے،عمران خان کا صحت کا وزیر دوائیاں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، عمران خان کا وزیر پیٹرول اور ایل این جی کی چوری میں پکڑا گیا، آج پاکستان کے عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں،

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں بجلی نہیں آتی لیکن بجلی کے بڑے بڑے بل آتے ہیں .آج پاکستان میں چینی 120روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے.عمران خان کی بے بسی اور بے چارگی پر ترس آتا ہے،عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آئے،


مریم نواز نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو کہنا چاہتی ہوں کہ کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاوَس پر چھاپہ مارو،اگر پاکستان کےسب سے بڑے منی لانڈرر کو پکڑنا ہے تو عمران خان کو پکڑو،ایف آئی اے اور نیب عمران خان کو پکڑے اور پاکستان کا قرضہ ادا کرے،نوازشریف نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کشمیر مودی کے پاس چلا گیاہے تو 2منٹ کی خاموشی اختیار کرو،عمران خان نےملک دشمن قوتوں سےاربوں روپےلیے،7سال سےفارن فنڈنگ کیس التواکاشکارہے،عمران خان 16خفیہ بینک اکاؤنٹس کاحساب نہیں دےسکے،

سب سےبڑامنی لانڈررعمران خان ملک پرقابض ہے،فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں لکھاعمران خان نے2ارب 20کروڑکاچندہ اکٹھاکیا،