مرد وعورت کو تھانہ میں جاکراپنی شکایت کے ازالہ کا آئینی حق ہے،ایڈشنل آئی جی پولیس

0
17

پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں 300 سے زائد لیڈیزکانسٹیبلرزکی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی ہے، پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں یہ لیڈیز کانسٹیبلرزکا پاس آؤٹ ہونیوالا یہ پہلا بیج ہے، پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ و ریکروٹمنٹ کنورشاہ رخ ہیں، کمانڈنٹ وایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد اور ڈپٹی کمانڈنٹ اشفاق عالم خصوصی طورپرتقریب میں شریک ہوئے ہیں، لیڈیزکانسٹیبلرزنے مہمان خصوصی کوسلامی پیش کی ہے.

کورس کمانڈرایس پی عنبرین علی نے پاس آؤٹ ہونیوالی لیڈی کانسٹیبلرزسے حلف لیا ہے، تمام لیڈی کانسٹیبلرز نے آئین سے وفاداری، دیانتداری، شہریوں کے حقوق کے تحفظ و خدمت کا وعدہ کیا ہے، لیڈیز کانسٹیبلرزکی پاسنگ آؤٹ وزیراعلیٰ عثمان بزادرکی پولیس ریفارمز وژن کا حصہ ہے.

امتیازی پوزیشن حاصل کرنیوالی لیڈیزپولیس کانسٹیبلرزکوانعامات دیئے گے ہیں، گوجرنوالہ کی سوہا صفدرعلی نے پریڈ میں پہلی پوزیشن لی ہے، قصورکی سدرہ بی بی نے نشانہ بازی میں کمانڈنٹ شیلڈ حاصل کی ہے، ضلع سیالکوٹ کی اقصیٰ خالد نے دوران تربیت مجموعی طور پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.

ایڈیشنل آئی جی کنورشاہ رخ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صنفی پولیسنگ میں جدت لانے کا تہیہ کرکھا یے، ہرمرد وعورت کو تھانہ میں جاکراپنی شکایت کے ازالہ کا آئینی حق حاصل ہے، خواتین پولیس کانسٹیبلرزاورافسران کی بھرتی سے عورتوں کو تھانوں میں آتے ہوئے تحفظ کا احساس ہوگا، وزیراعلیٰ عثمان بزادرتھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں.

کمانڈنٹ وایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد نے کہا ہے کہ پولیس کالج سہالہ پاکستان کا صف اول کا تربیتی ادارہ ہے، ادارہ سے 95 ہزار سے زائد پولیس افسران تربیت حاصل کرچکے ہیں، تمام کانسٹیبلرزکی میرٹ اورشفافیت سے بھرتی کی گئی ہے، تمام لیڈیزکانسٹیبلرزکو جدید تفتیشی اصولوں کی تربیت دی گئ ہے، لیڈیزکانسٹیبلرزکو جدید اسلحہ کے علاوہ موٹرسائیکل چلانے کی مہارت بھی دی گئی ہے.

Leave a reply