مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے مردم شماری کے نتائج منظور کیے جانے پر سندھ حکومت کا ردعمل آ گیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تحفظات ظاہر کئے جانے کے باوجود ، سی سی آئی نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی کے نظریے سے اتفاق نہیں کیا ہے اور اختلافی نوٹ پیش کیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 154 (7) کی پیروی میں اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جائے گی۔مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور ممبران وفاقی وزرا شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کی جانب سے مردم شماری کے نتائج کے اجرا پر جواب پیش کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دی گئی.سندھ کی جانب سے مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مردم شماری کے نتائج پر اختلافی نوٹ پیش کیا۔
مردم شماری کے نتائج منظور کیے جانے پر سندھ حکومت کا ردعمل آ گیا
