بارش کا سلسلہ جاری،مردان میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

0
26
rain

ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے کئی شہروں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے، گرمی آتے آتے موسم سرد ہو گیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں بھی گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، شیخوپورہ، چکوال،گجرات، پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی ہے

بھمبر آزاد کشمیراور گردونواح میں بھی بارش کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی،مختلف شہروں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

خیبر پختونخوا کے علاقے مردان ،تخت بھائی اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق جبکہ اہلیہ اور خاوند شدید زخمی ہو گئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس، میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

بلوچستان کے بھی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،

فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

Leave a reply