فیشن ڈیزائنر ماریہ بی بھی جانتی ہیں کہ انہوں نے خبروں میں کیسے رہنا ہے وہ کوئی نہ کوئی ایسا بیان دے دیتی ہیں یا ایسی وڈیو جاری کر دیتی ہیں جس سے وہ خبروں میں آجاتی ہیں، ماریہ بی آج کل چائنہ میں ہیں انہوں نے وہاں سے اپنی ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے ، جس میں کہہ رہی ہیں کہ میں پچھلے 15سال سے چائنہ آرہی ہوں یہاں کی ترقی دکھ کر دل خوش ہوتا ہے یہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہے یہاں لوگ خوشحال ہیں یہاں سیاستدانوں کو اپنے ملک کی فکر ہے۔ اپنے ملک کی طرف دیکھیں تو مایوسی ہوتی ہے کیونکہ ہمارا ملک ڈیفالٹ کرنے کی نہج پر پہنچ چکا ہے ، سیاستدانوں کو ملک و قوم کی پرواہ نہیں ہے صرف ایک انسان ہے عمران خان جو کہ ملک و قوم کے لئے کھڑا ہوا ہے ، ہم جو عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے اور اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں نبھانی چاہیں ۔ ہم یہ کیوں انتظار کررہے ہیں کہ
عمران خان ہمارے لئے کچھ کرے ، بھئی ہم خود بھی تواپنے لئے کچھ کریں، ہم اگر زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تو ہم جو کام کررہے ہیں بزنس کررہے ہیں وہی اچھے طریقے سے کریں ملک کو فائدہ پہنچائیں ۔ یہ صرف عمرا ن خان کا ٹیسٹ نہیں ہے بلکہ ہم سب کا ٹیسٹ ہے کہ مشکل وقت میں ہم اپنے ملک کا ساتھ کیسے دیتے ہیں ۔ ہم محنت نہیں کریں گے تو خدا ہمیں ترقی نہیں دے گا ۔ بے شک خدا محنت کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔