ٹھٹھہ :سیشن کورٹ میں خاتون کے پرس سے چرس،ایک شخص سے شراب برآمد ،میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ہڑتال،پیرامیڈیکل سٹاف کااحتجاج

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں خاتون کے پرس سے چرس برآمد،خاتون خلع کے کیس میں عدالت کے گیٹ سے داخل ہوئی تو پرس میں چرس کے ٹکڑے ملے،خاتون کے مطابق والد امیر رند نے پینے کے لئے چرس رکھائی تھی ،میں چرس پیتا ہوں بیٹی کو کو گھر میں رکھنے کو کہا غلطی سے پرس میں رکھ ائی ملزم امیر رند-
انصآف لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما جاوید لطیف میمن نے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے پانچ دن سے ہڑتال پر بیٹھے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے طور پر ملاقات کی اور ان کے جائیزمطالبات کے لئے لیبر ونگ کی طرف سے حمائیت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر جاوید لطیف میمن نے کہا کہ ملازمین کے جائیز مطالبات پورے کرنے کے لئے جلد میونسپل انتظامیہ اور ملازمین کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو مسلے کے حل کے لئے کوشش کرے.
پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے رسک الائنس ختم کرنے پر احتجاجی مظاہرہ، سول ہسپتال ٹھٹھہ سمیت ضلع بھر کی چھوٹی بڑی اسپتالوں میں احتجاج شروع ، تمام او پی ڈی کا علامتی بائیکاٹ کردیا گیا ،ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف کی جانب سے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکل آور ہیلتھ سپورٹنگ اسٹاف کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا، پیرا میڈیکل اسٹاف ،ھیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے ان کے الاوٗنسز کو بند کردیا گیا ہے ، پیرا میڈیکل اسٹاف
جب کے سی ایم ھائوس سندھ سیکریٹریٹ سمیت کئی محکموں میں غیر ضروری الاوٗنسز جاری ہیں،پیرا میڈیکل اسٹاف نے کہا اگرھیلتھ رسک الائونس بحال نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر زاھد حسین شیخ بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر نئوں روڈ اونگر کے قریب دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم سکندر عرف سکو ولد غلان ببر کو 85 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑہو شہر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم آصف علی ولد حیدر بخش خاصخیلی کو 30 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر مقدمہ درج کردیا۔

یس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر امداد علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج علی محمد کاتیار گجو میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 1 بدنام منشیات فروش ملزم رانجھو ولد بصریو کاتیار کو گرفتار کرلیا.،دیسی شراب کی بٹھی سے متعدد پلاسٹک ڈرم میں 1 ہزار 5 سو 50 پچاس (1550) لیٹرز اور 5 سو (500) بیگز تیار شدہ دیسی شراب برآمد کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 127/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔

Leave a reply