مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

0
38

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مابق مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانون کی تحریک 20ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔

کسان دہلی کے ٹیکری بارڈر پر بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور کسانوں کا احتجاج 20ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم مطالبات پورے ہوئے بغیر نہیں جائیں گے، ایک کسان کا کہنا تھا کہ انتظامات کی کمی ہے ،ہمیں بیت الخلا اور پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔ ہم بیماری سے مر جائیں گے لیکن اپنے مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے واپس نہیں جائیں گے۔

دہلی میں کانگریس نے کسانوں کی حمایت میں بی جے پی دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ کانگریس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بی جے پی آفس کے باہر پہنچ گئی اور نعرے بازی کی، کانگریس کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے مطالبات کو قبول کرے اور زرعی قانون واپس لے۔

پنجاب سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے ایس گِل کا کہنا ہے کہ خبر ہے کہ اڈانی اور امبانی گروپ نے 53 نئی زراعت سے متعلق کمپنیاں رجسٹر کرائی ہیں کسانوں کی آواز جب تک نہیں سنی جائے گی ہمارا احتجاج جاری رہے گا،

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے ہمیں تنگ کیا تو مجبور ہو پر کسان اپنے مویشیوں کو تھانے میں باندھ دیں گے، اتر پردیش سے دہلی آ نے والے کسانوں کو جگہ جگہ پریشان کیا جارہا ہے، اگر یہی روش رہی تو ضرورت پڑنے پر کسان دہلی کو پوری طرح جام کردیں گے ۔

کسانوں سے وزیر زراعت کی 6 ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن بھارتی وزیر اعظم مودی نے نہ تو ان سے کوئی بات کی ہے اور نہ ہی ان سے کسی ملاقات کی ضرورت کا اظہار کیا ہے ، البتہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج وہ گجرات کے اپنے دورہ کے دوران وہاں کے سکھ کسانوں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply