معروف ڈرامہ سیریل خانی کی لکھاری خاتون مصنفہ اسماء نبیل کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں

0
46

معروف ڈرامہ سیریل خانی کی لکھاری خاتون مصنفہ اسمانبیل کینسرکے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں،ا ن کا انتقال کراچی میں ہواہے۔40سالہ اسما نبیل بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، گزشتہ شب ان کی اچانک موت نے شوبز ستاروں کو غمزدہ کردیا۔اسمابریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف آگاہی مہم کا بھی حصہ رہیں۔
انہوں نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے شاندار ڈرامے لکھے، جن میں خانی، خدا میرا بھی ہے، دمسہ، سرخ چاندنی اور باندی قابلِ ذکر ہیں۔
اسما نے بالی ووڈ فلم ہیلی کاپٹر ایلا جس میں اداکارہ کاجول بھی شامل تھیں،کیلئے فلمی گیت کے بول لکھ کر بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گانا شلپا رائو نے پیش کیا تھا۔اسما نے بہت سی کمپنیوں میں اشتہاری مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

وہ جے ڈبلیو ٹی میں چار سال تک تخلیقی ہدایت کار رہیں، اورینٹیم میں بھی تخلیقی سربراہ رہی ہیں۔ان کے لکھے ہوئے ڈراموں میں باندھی اور فلم مان جاو نا شامل ہیں۔ اسما نبیل بیس سال تک ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے بھی منسلک رہیں۔اسما نبیل کا نام پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کی صنعت میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ ڈرامہ سرخ چاندنی بھی ان کی شاندار تحریروں میں شامل ہے۔

Leave a reply