معروف قانون دان اے کے ڈوگرایڈووکیٹ وفات پا گئے

0
34

معروف قانون دان اے کے ڈوگرایڈووکیٹ انتقال کرگئے ،اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ کے سسر تھے ۔

باغی‌ ٹی وی : معروف قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ، اے کے ڈوگرایڈووکیٹ گزشتہ 2 ماہ سے شدید علیل تھے ،دو روز قبل ان کی طبیعت زیادہ بگڑگئی تھی ،آج صبح وہ انتقال کرگئے،اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ کے سسر تھے ،ان کا نمازجنازہ نماز مغرب کے بعد اداکیاجائے گا.معروف قانون دان اے کے ڈوگر کا پورا نام عبداللہ خان ڈوگر تھا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 84 برس تھی۔

اے کے ڈوگر کی نماز جنازہ بعد ازان مغرب ہوگی، جب کہ ان کے تدفین میاں میر پنڈ قبرستان کے سامنے گراؤنڈ میں امریکن اسکول کے قریب ہوگی۔

اے کے ڈوگر بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ ان کے والد ریاست رام پور میں کام کرتے تھے۔ اکتوبر 1998 کے مارشل لا کو اے کے ڈوگر نے عدالتوں میں چیلنج کیا تھا۔ جب کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی حراست پر حبس بے جا کی درخواست بھی انہوں نے ہی کلثوم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی.اے کے ڈوگر پاکستان سپریم کورٹ کے سینیر وکیل بھی تھے۔ انہوں نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کیس بھی لڑا، جب کہ وہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف دائر کی گئی پیٹیشن میں بھی وکیل تھے۔

سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف کے مارشل لا کے دور کے اقدامات کے خلاف بھی اے کے ڈوگر درخواستیں دائر کرتے رہے۔ آخری بار پرویز مشرف کی لاہور ہائی کورٹ میں سزا دینے والی خصوصی عدالت کے خلاف بھی وہ درخواست میں فریق بننے کے لیے پیش لاہور ہائی کورٹ میں ہوئے۔ تاہم بعد ازاں علالت کے باعث وہ بہت کم عدالتوں میں پیش ہوئے۔اسی طرح جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے کیسز میں‌ بھی وکیل رہے ، ان کیسز میں‌ انہوں‌نے کامیابیاں‌ بھی حاصل کیں،

Leave a reply