ً Me At 20 چیلنج میں معروف شخصیات کی تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

0
35

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لوگ فارغ اوقات میں سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر Me At 20 چیلنج ٹرینڈ خاصا مقبول ہورہا ہے اس چیلنج میں آپ کو اس وقت کی تصویر شیئر کرنی ہے جب آپ 20 برس کےتھے

باغی ٹی وی : اس ٹرینڈ کا آغاز 13 اپریل کو 202 نیٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا جس میں صارف نے لوگوں سے اپنی وہ تصویر شیئر کرنے کے لیے کہا تھا جب وہ20 برس کے تھے اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگیا اور پاکستان سے بھی کئی مشہور شخصیات نے اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں جن پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے گئے


اس ٹرینڈ میں پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے شعیب اختر نے بھی اپنی تصویر شیئر کی، ان کی تصویر پر جہاں پاکستانیوں نے تبصرے کیے وہیں بھارتیوں نے بھی ان کی تصویر کو بے حد سراہا

محمد علی نامی صارف نے لکھا دی ریئل پنڈی بوائے

کریم پٹھان نامی صارف نے لکھا کہ سر آپ اور سلمان خان پرانی تصویرں میں ایک جیسے نظر آتے ہیں اور آپ دونوں کی شکصیت کی ملتی جلتی ہے کیا آپ نے سوچا؟


نجی ٹی وی کے معروف اینکر اقرار الحسن نے بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا میں کیوں پیچھے رہوں؟ انہوں نے لکھا کہ ویسے دبئی میں اے آر وائی کے شروع کےاس زمانے کی تصویر ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایسی کئی تصویریں نظر سے گزریں کہ آنکھیں بھیگ گئیں۔۔ کچھ لوگ دنیا میں نہیں رہے، کچھ لوگ زندگی میں نہیں رہے۔۔ ہم بھی دیکھئیے نہ جانے کب تک ہیں
بس نام رہے گا اللہ کا !!

آمنہ خان نامی صارف نے اقرا الحسن کو لکھا کہ بلآخر آپکو مل ہی گئی اور پوچھا ویسے آپ اتنے وائٹ کیسے تھے اس پر اقرارالحسن نے کہا بہن میں ایسا ہی ہوں سر عام کی دشت نوردی نے جھلسا اور کمال دیا ہے تھوڑا


گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی تصویر شئیر کی ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر صارفین نے ان کی عمر کو لے کر کئی دلچسپ تبصرے کیے

ایک بیا علی زیب نامی صارف نے شہزاد رائے کی چار ایک جیسی تصاویر شیئر کیں اور لکھا شہزاد رائے 20، 40 ، 60 اور 80 سال کی عمر میں بھی ایسے ہی رہیں گے

عاظم جمیل نامی صارف نے لکھا میں بھی آپ سے متفق ہوں

عائشے نامی صارف نے لکھا کہ شہزاد رائے کی دو تصاویر شیئر کیں جو ایک 20 سال کی اور دوسری 40 سال کی تھی اور لکھا واقعی شہزاد رائے کے لیے عمر صرف ایک نمبر ہے ایک صارف نوبل طفیل بھٹی نے لکھا کہ یہ آدمیوں کی ماہ نور بلوچ ہے


وسیم بادامی نے بھی اس ٹرینڈ میں اپنی تصویر شئیر کی جس پرعاطف توقیر نامی صارف نے لکھا کہ بادامی یہ تھا وہ نوجوان جس سے ہم خوفزدہ رہا کرتے تھے اس نوجوان کی شرافت صداقت و معصومیت کی مثالیں دی جاتی تھیں تذکرے ہوا کرتے تھے کہاں گئے پس در کی شارتوں کے وہ دن جس پر اینکر پرسن اقرار الحسن نے کمنٹ میں پوچھا ،تھا ؟ کا کیا مطلب

ایک صارف راحیلہ خان نے کہا کچھ خاص فرق نہیں بس بالوں نے ساتھ چھوڑ دیا ہے


گلوکار و ادکار علی ظفر نے بھی اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہوٹل میں پینٹینگ کا کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے لکھا یہ میری تب کی فوٹو ہے جب میں پی سی ہوٹل میں پینٹنگ کی ملازمت کرتا تھا ور اس ے میں نے پانچ چھ لاکھ کمائے تھے جس سے میں نے اپنا البم حقہ پانی ریلیز کیا تھا

اس ٹویٹ پر ایک مبشر نذیر نامی صارف نے کہا آپ کے والد پنجاب یونیورسٹی می ایک اعلی عہدے پر تھے جبکہ والدہ بھیہ لیکچرر تھیں تو پھر آپ نے یہ سب کیوں کیا

ایک نتاشا نامی صارف نے کہا کہ میرے والد اور والدہ نے آپ کو 2000 اور 2001 سالوں کے دوارن آپ کو پی سی بھوربن میں دیکھا تھا
ایک صارف ارم نے تعریف جرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ علی ظفر پیارا تھا شروے سے ہی


ان کے علاوہ حامد میر عاصمہ شیرازی جمائما خان نے بھی اپنی تصاوہر شئیر کیں جس پر لوگوں نے مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کئے
علاوہ ازیں اس ٹرینڈ میں دیگر صارفین نے بھی اپنی تصاویر شئیر کیں

علی ظفر نے سولہ سال کی عمر میں لکھا گانا مداحوں لے لئے دوبارہ گا دیا

مذہب،ثقافت اور زبانیں پاکستان کی سب سے خوبصورت چیزیں ہیں شہزاد رائے

Leave a reply