معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کی ٹویٹ کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ری ٹویٹ کیا ہے

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی تھی جس میں مبشرلقمان نے سانحہ بیروت میں ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے عرب امارات کی حکومت کے فیصلے کو بہت سراہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس سانحے میں مرنے والوں کے خاندانوں کے لیے جس بڑی امداد کا عرب امارات نے اعلان کیا ہے وہ بلا شبہ ایک بہت بڑا قدم ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک شاندارکوشش ہے جس کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے

وہ اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ جس طرح عرب امارات نے ایک بہت بڑی قدم اٹھایا ہے اس سے دوسرے ملکوں کو بھی سبق سیکھنا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا عرب امارات کی حکومت نے پہلے بھی ایک بہت بڑی امداد کا اعلان کیا تھا لیکن حالیہ اعلان کے بعد عرب امارات کے اس فیصلے کو بہت سراہا جارہا ہے

مبشر لقمان کی جانب سے کی گئی اس ٹویٹ کو یو اے ای کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے ری ٹویٹ کیا ہے،مبشر لقمان کی اس ٹویٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے بڑی تعداد میں شیئر کیا ہے جبکہ لائک بھی کیا ہے،

مبشر لقمان پاکستان کے سینئر صحافی و اینکر پرسن ہیں جو کھرا سچ کے نام سے ٹی وی چینلز پر پروگرام کرتے ہیں جبکہ یوٹیوب آفیشیل چینل پر بھی پروگرام کرتے ہیں، انکے پروگرام نہ صرف عوامی حلقوں بلکہ مقتدر حلقوں میں بھی مقبول ہیں، مبشر لقمان کے یوٹیوب پروگراموں میں حقائق بیان کئے جاتے ہیں اور اہم انکشافات کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام انکے پروگراموں کو پسند کرتی ہے.

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ 40 میٹرک ٹن طبی سامان اور کھانے پینے کی اشیا لے کر بیروت پہنچ گیا ہے۔امارات کی خبر رساں ایجنسی (وام ) کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ امداد ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر بھیجی گئی ہے۔

بیروت دھماکوں کے بعد صورتحال قابو سے باہر:لبنان کے چھ ارکان پارلیمنٹ اور وزیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

ہلال احمر امارات نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایت پر فوری طور پر ملک کے سٹریٹجک ایمرجنسی ریلیف ریزرو سے بیروت دھماکے کے متاثرین کو امداد فراہم کی ہے۔ ہلال احمر امارات کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے کہا کہ یہ امداد اماراتی قیادت کی ہدایت پر امارات کی جانب سے دنیا بھر میں ہونے والی آفات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے

عرب امارات نے سانحہ بیروت میں‌ ہلا ک ہونے والوں کے ورثا کے لیے بہت بڑی امداد کا اعلان کرکے ایک مثال قائم کردی ، مبشرلقمان

Leave a reply