اردو ٹھیک نہ بولنے پر شادی منسوخ:ہندولڑکے کی مسلمان لڑکی سےشادی:دلچسپ صورت حال اختیارکرگیا

0
25

ہاراگنج :اردو ٹھیک نہ بولنے پر شادی منسوخ:ہندولڑکے کی مسلمان لڑکی سےشادی:دلچسپ صورت حال اختیارکرگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاراج گنج میں اردو الفاظ کی درست انداز میں ادائیگی نہ کرنے پر ایک بہروپیا ہندو لڑکے کا مسلمان بن کر شادی کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔ شادی منسوخ کر دی گئی اور لڑکے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک لڑکی سے شادی کے لئے غلط بیانی کے ذریعے خود کو مسلمان کے طور پر پیش کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیاکیونکہ شادی کے دوران وہ اردو الفاظ کو درست اندازمیں ادا کرنے میں ناکام ہوگیاتھا۔ یہ واقعہ ضلع مہاراج گنج کے کوتھالی پولیس سٹیشن حدود میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم جس کا تعلق سدھارتھ نگر سے تھا کوتھالی علاقے کی ایک لڑکی سے سوشل میڈیا کے ذریعے تعلقات بنائے ہوئے تھے۔ لڑکی کو معلوم تھا کہ وہ لڑکا مسلمان نہیں ہے مگر اس نے اس بات کو اپنے گھروالوں سے چھپائے رکھا۔لڑکی چاہتی تھی کہ مسلم رسم و رواج کے مطابق لڑکے سے اسکی شادی ہو جائے ۔

Leave a reply