چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان نے اپنی 93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرلی

0
45

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان بز الڈرین نے اپنی 93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرلی۔

باغی ٹی وی: بی بی سی کے مطابق سابق امریکی خلاباز بز الڈرین (Buzz Aldrin) 1969میں ناسا کے اس تاریخی اپولو 11مشن کا حصہ تھے جس نے پہلی بار چاند پر قدم رکھااس مشن کے سربراہ نیل آرم اسٹرونگ تھے جو چاند پرچہل قدمی کرنے والے دنیا کے پہلے انسان تھے جبکہ بز الڈرین یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے شخص تھے۔

سابق امریکی خلا باز بز الڈرین نے 93 ویں سالگرہ پر اپنے سے 30 سال چھوٹی ڈاکٹر اَنکا فور( Anca Faur) سے لاس اینجلس میں شادی کی۔
Apolo Mission
سابق امریکی خلاباز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میری 93 ویں سالگرہ، اس دن مجھے لیونگ لیجنڈز آف ایوی ایشن کی طرف سے اعزاز سے نوازا جائے گا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اور ڈاکٹر انکا فور اس دن شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں-

بز الڈرین کی 63 سالہ اہلیہ نے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے جبکہ وہ اس وقت اپنے شوہر کی کمپنی کی نائب صدر بھی ہیں۔

1969 میں، ایک اندازے کے مطابق 600 ملین لوگوں نے نیل آرمسٹرانگ اور بز الڈرین کو اپالو 11 مشن کے حصے کے طور پر چاند پر چلنے والے پہلے افراد کا مشاہدہ کیا۔ اس وقت یہ ٹیلی ویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا لائیو پروگرام تھا۔

بز الڈرین 20 جولائی 1969 کو اپولو 11 قمری ماڈیول میں تھے۔

تقریباً راتوں رات، مسٹر الڈرین سیارے کے سب سے مشہور ناموں میں سے ایک بن گئے مسٹر ایلڈرین نے 2001 میں لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا تھا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کے بعد کیا ہو گا۔” "میں اتنا تیار یا آرام دہ نہیں تھا کہ عوام کی نظروں میں اس قدر توجہ حاصل کر سکوں۔

واضح رہے کہ چاند پر قدم رکھنے سے پہلے الڈرین کوریا کی جنگ کے دوران امریکی فضائیہ کے جنگی مشنوں پر لڑاکا طیاروں کے پائلٹ تھے،2018 میں انہوں نے ایک غیر منافع بخش تھنک ٹینک، ہیومن اسپیس فلائٹ انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔

Leave a reply