fbpx

مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی-

باغی ٹی وی : رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی۔

نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے:نواز شریف

واضح رہے کہ مریم نواز 6 اکتوبر کو بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں جبکہ 6 جنوری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا تھا کہ مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔ مریم نواز سرجری کیلیے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جینیوا پہنچی تھیں۔

اس سے قبل، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کا تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے مریم نواز کو سینیئر نائب صدر بھی مقرر کیا تھا۔

پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ اہم فیصلہ آج ہو گا

نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان اللہ اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف زیر التواء معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانونی ماہرین کی رائے بھی لی گئی۔

ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔

محمد اعظم خان:تمام بڑے سیاسی گھرانوں کا رشتے دارنگران وزیراعلیٰ