پاک فوج کےجوانوں کی شہادت، وزیراعلی بلوچستان کا اظہارِ افسوس

0
27

کوئٹہ: پاک فوج کےجوانوں کی شہادت، وزیراعلی بلوچستان کا اظہارِ افسوس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہناہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے خفیہ ٹھکانوں کو معصوم اور بے گناہ افراد کے خلاف دہشت گردی کےلئے استعمال کررہے ہیں،۔سیکورٹی فورسزکی دہشت گردوں اورانکے ٹھکانوں کےخلاف مسلسل کاروائیاں قوم کےلئےباعث اطمینان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے سیکورٹی فورسز دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنےمیں جلد کامیاب ہونگی،امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں قوم کے لئےفخرکا باعث ہیں۔

وزیراعلی نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کی دعا کیاور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔

یاد رہےکہ بلوچستان میں دو مختلف واقعات کے دوران دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے مزید تین جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ تربت میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شامل ہیں، سپاہی رمضان کا تعلق سرگودھا اور لانس نائیک لیاقت اقبال کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے سپاہی انعام اللہ شہید ہو گئے۔ سپاہی انعام اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسزملک دشمن عناصرکوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے، بلوچستان میں امن واستحکام اورترقی کاعمل متاثرہونےنہیں دینگے۔

Leave a reply