مروہ ٹاؤن اسلام آباد میں بجلی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا

0
65

باغی ٹی وی اسلام آباد: ترلائی کے علاقے مروہ ٹاؤن اسلام آباد میں گیارہ بجے سے لے کر بارہ بجے کے درمیان میں ٹرانسفارم میں دھماکا ہوا اور اسی دوران اہل علاقہ نے واپڈا والوں کو فون کیا اور واپڈا والے آئے لیکن پرسکون ہو کر بیٹھ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل جائے۔


جبکہ ٹاؤن کا مالک اہل علاقہ کو بے یارومددگار چھوڑ کر منظر سے غائب ہوگیا اور واپڈا نے بھی اہل علاقہ کی مدد کرنے کے بجائے کچھ نہ کیاا۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ اتنی بڑی تعداد کو نظر انداز نہ کیا جائے اور جلد از جلد مناسب اقدامات کرکے ٹرانسفارم بنوایا نیا لگایا جائے۔

جب اس حوالے سے شہری چودھری احسن نے ایک ٹوئیٹ کی تو ایسکو نے صرف اتنا کہا کہ اپنا مکمل پتہ ہمیں بتائیں جبکہ عملی طور پر تاحال کچھ نہیں کیا ہے. اہل علاقہ نے باغی ٹی وی کو بتایا محمکہ واپڈہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کررہا ہے تاہم باغی ٹی وی جبکہ محمکہ واپڈہ میں ایک اعلی آفسر سے بات کی تو انہوں کہا کہ اس میں وئی شک نہیں کہ محکمہ کرپشن اور ناانصافی بڑھ چکی ہے اور میں اس ادارے میں ہوتے ہوئے مجبور ہوں کہ کیا کیا جائے کیونکہ اوپری سظح پر ایک کے بعد ایک مگرمچھ بیٹھے ہوئے ہیں.

جبکہ اس حوالے سے شہری نے بتایا کہ محمکہ والے بھاری بھرکم بل لیتے ہیں مگر بجلی کا مسئلہ حل کرتے ہیں اور ناہی لوڈ شیڈنگ کم کرتے ہیں لہذا ہماری وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ ایسے ظالم عناصر کیخلاف کاروائی کریں جنہوں نے یہ ظلم برپا کیا ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارا مسئل حل نہ ہوا تو ہم محمکہ واپڈہ کے خلاف روڈ جام احتجاج کریں گ.

Leave a reply