مریم نواز کس شخصیت سے ملنے جا رہی ہیں؟ رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے انسداد عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں.

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے بروقت نہ ہوئے جس کی وجہ سے بوجھ عوام پر پڑا،ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اوروزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،پارلیمنٹ میں کی گئی بات کہیں چیلنج نہیں ہوسکتی ضروریات زندگی کی دیگر اشیا کی قیمتوں سے متعلق بھی عوام کے اربوں روپے پر ڈاکا ڈالا گیا

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس کی کارروائی نواز شریف پر تنقید سے شروع کرتے ہیں ،وزیراعظم نے آئی جی جیل کو بلا کر دھمکی دی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوکوئی سہولت نہ دی جائے ،انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی توحالات کسی کےقابومیں نہیں ہوں گے، حکومت ک ےترجمان اپوزیشن کوگالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے،انتقام اور نفرت میں غرق ٹولہ ملک پرمسلط ہے،

رانا ثناء اللہ کامزید کہنا تھا کہ ایاز صادق جب قومی اسمبلی میں بیان دے رہے تھے تو کیا اسپیکر اور حکومتی ارکان سو رہے تھے،اسپیکر نے ایاز صادق کے الفاظ کارروائی سے حذف کیوں نہیں کرائے،نااہل اور نالائق ٹولہ سوائے انتقامی سیاست کے کچھ اورنہیں کررہا،بھارتی میڈیا جب فواد چودھری کا بیان اٹھائے گا تو پھر حکومت کو خاموش بیٹھنا ہوگا

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازشہباز شریف کی بیٹی ہیں ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز شہباز شریف سے ملنے جیل جا رہی ہیں وزیراعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کی تعریف کرتے ہیں ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.