شریف فمیلی ایف بی آر کے ریڈار پر چچی بھتیجی کو نوٹسز، مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد

لاہور:شریف فیملی پر شکنجہ مزید سخت ،پہلے چچا بھتیجا اور اب چچی بھتیجی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں ہیں.اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے مریم نواز، نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کردیئے، ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی کیلئے 23 جولائی تک مہلت دیدی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے۔ مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزار انکم سپورٹ لیوی، 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا۔ جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ پرٹیکس عائد کیا گیا جبکہ مریم نوازکو انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا۔

دوسری طرف مریم نواز کی چچی نصرت شہباز کو بھی ٹیکس کا پروانہ بھیج دیا ہے.اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نصرت شہباز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 1 کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار پر ٹیکس عائد کیا گیا تھاجبکہ انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 90 ہزار210 روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی جائے گی۔یاد رہے کہ ایف بی آر نے کئ بار ملک بھر میں ٹیکس نادہندگان کو وارننگ جاری کرچکی تھی لیکن اس کے باوجود شریف فیملی نے ایف بی آر کی ایک نہ سنی

Comments are closed.