fbpx

مریم اور بلاول کو آزاد کشمیر میں اپنے امیدواروں کے نام بھی نہیں معلوم ، فواد چودھری

مریم اور بلاول کو آزاد کشمیر میں اپنے امیدواروں کے نام بھی نہیں معلوم ، فواد چودھری

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول نے آزاد کشمیر میں غیرسنجیدہ انتخابی مہم چلائی ہے.آزاد کشمیر کے45حلقوں میں انتخابات ہوں گے،مریم اور بلاول کو آزاد کشمیر میں اپنے امیدواروں کے نام بھی نہیں معلوم ہیں .

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ 8حلقوں میں حصہ لے رہی ہے،تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو تمام حلقوں میں حصہ لے رہی ہے،مریم اور بلاول کا کوئی سیاسی قد نہیں،تبصرہ نہیں کرناچاہتے،مریم اور بلاول کبھی خریداری کے لیے بازار نہیں گئے

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم زوروں پر ہے تمام سیاسی پارٹیاں اپنا زور لگا رہی ہیں ۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز بھی میدان میں ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج اور رینجرز تعینات ہو گی، انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔