ہم سوات کیوں‌ آئے:مریم اورنگزیب نےسوات میں‌ ایسا کام کردکھایا کہ پاکستان بھرکی خواتین دیکھتی رہ گئیں

0
29

سوات:ہم سوات کیوں‌ آئے:مریم اورنگزیب نےسوات میں‌ ایسا کام کردکھایا کہ پاکستان بھرکی خواتین دیکھتی رہ گئیں،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوات میں جانے کا مقصدعملی طورپربیان کرکے ن لیگ کے آج سوات جلسے کا مقصد بتاتے ہوئے ایسا کام کردکھایا کہ سب دیکھتے رہ گئے :

 

 

جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے نون لیگ کی لیڈرشپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہو گی، ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے چاہے۔ وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہمحمود خان لالہ سے کہا ہے ان مہمانوں کا خیال بھی رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں۔

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسہ کےلئے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نےسوات میں خیبر پختونخوا حکومت کی لگائی ہوئی زِپ لائن کوخوب انجوائےکیا۔ہم مہمان نوازوں کی دھرتی اورسیاحوں کی جنت میں خیبرپختونخوا حکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے محظوظ سیرسپا ٹوں میں مگن ابو بچاؤ تحریک والوں کےکارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں

۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا (آج)اتوار کو سوات میں جلسہ ہو گا ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا وفد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوگا۔

وفد میں شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا ۔ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گرئوانڈ پہنچے گی۔

Leave a reply