پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا چینل 24 کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد ، پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی شدید مذمت

0
18

عمران صاحب لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی.عمران مافیا حکومت صحافیوں کی آواز اور اِن ادارے بند کرتی ہے اور احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برساتی ہے.عمران صاحب آج پورا پاکستان آپ کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، کس کس پر لاٹھیاں اور گولیاں برسائیں گے؟پارلیمان بند، روزگار بند، زبان بند، حکومت کی آنکھیں بند، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان؟

قلم پر پابندی، کیمرے بند، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان؟ ایک کروڑ نوکریوں کی جگہ لاکھوں لوگ بے روزگار، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان؟ عمران صاحب آزادی صحافت کو آپ کی فسطائی سوچ نہیں روک سکتی. ڈاکو، چور اچکوں کے سیاہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں میڈیا کی آواز بند کرنے سے اب کُچھ نہیں ہو گا

Leave a reply