مریم بی بی کشمیری جانتے ہیں کہ مودی کا یاراورکشمیریوں کا غدارکون ہے؟شیخ رشید

0
26
مریم-بی-بی-کشمیری-جانتے-ہیں-کہ-مودی-کا-یاراورکشمیریوں-کا-غدارکون-ہے؟شیخ-رشید #Baaghi

باغ :مریم بی بی کشمیری جانتے ہیں کہ مودی کا یاراورکشمیریوں کا غدارکون ہے؟شیخ رشید نے مریم نواز کی ساری چالاکیوں پر پانی پھیر دیا ، اطلاعات کے مطابق آج باغ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بہت بڑے جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں ، کپتان کےخطاب سے پہلے شیخ رشید نے کشمیروں کےسامنے غداروں اور مودی کے یاروں کو بے نقاب کردیا ہے

شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کو یقین دہانی کروائی کہ عمران خان کشمیر کو آزادی کی طرف لے کر جائے گا، شیخ رشید نے نوازشریف کی اصلیت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے یاروں کو بہت تکلیف ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں پاکستان کی قیادت کیوں ہے

شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے سپاہی بن کر بولے تھے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ ووٹ مانگنے آرہے ہیں جو مودی کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کرتے تھے

شیخ رشید نے کہا کہ سنیں‌ میں آج عمران خان کیلئے ووٹ مانگنے آیا ہوں، شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ موسم بھی سخت خراب ہے اور جلدی جانا ہے

ادھر تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ باغ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

Leave a reply