مریم دفتر خارجہ پرالزام تراشی مت کریں،وہاں پروفیشنل پاکستانی کام کررہےہیں: شاہ محمود

0
29
Inflation-temporary-phenomenon-govt-to-control-it-before-2023-FM-Qureshi

اسلام آباد :مریم تیری ان حرکتوں‌ نےشریف فیملی کوذلیل کروا دیا:دفتر خارجہ پرالزام تراشی مت کریں:اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت پراعتماد ہے۔مریم نواز کا رویہ لہجہ اور اندازگفتگو بہت غیرمناسب ہے اور مریم کی ان حرکتوں‌ کی وجہ سے اج شریف فمیلی اپنا دفاع نہیں کرپارہی

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے وزارت خارجہ پر الزام لگایا ہے، دفتر خارجہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت پراعتماد ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی جماعت کی ذمہ دار خاتون کی غیر ذمہ دار بات پر افسوس ہوا۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انڈرسیکریٹری سے ملاقات میں بھی میں نے احتجاج کیا تھا، یہ ریکارڈ کی بات ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کے بجائے جعلی خط لے کر آگئی، حکومت عدم اعتماد کے جواب میں اپنے منصوبے لے کرآتی مگر یہ جعلی خط لے آئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آپ نے خط سے متعلق سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا،عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا،آئین توڑنا ان کے لیے آسان ہے لیکن خط دکھانا مشکل ہے، خط اس لئے نہیں دکھایا گیا کیونکہ وہ ایک جعلی خط تھا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان نے چند دن کرسی سے چمٹے رہنے کیلئے آئین کو توڑا، ان کیلئے آئین توڑنا آسان مگر خط دکھانا مشکل ہے، اس خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا، انہیں معلوم تھا جب خط عوام یا میڈیا کے سامنے آیا تو پول کھل جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس روز خط کا ڈرامہ کرنا تھا اس سے ایک روز پہلے پاکستانی سفیر کو امریکا سے برسلز بھجوایا، اس خط کے اصل کردار کو میڈیا کے سامنے یا سپریم کور ٹ میں پیش کریں، انہیں معلوم تھا کہ خط کا ڈرامہ ہوا تو سفیر سے سوالات ہوں گے، بتایا جائے سفیر کہاں ہے، اسے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔

مریم نواز نے عمران خان کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں کی تصاویر پریس کانفرنس میں شو کر دیں اور کہا تھا کہ ہم غیر ملکی سفیروں کے سامنے اپنے ملک کا مثبت تاثر پیش کرتے ہیں لیکن آپ اپنی غیر ملکی سازش کے جواب میں ہماری تصاویر لے کر آئے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا، این ایس سی کے اعلامیہ میں کہیں بھی سازش کا ذکر ہی نہیں تھا، آپ نے اس کمیٹی کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، خط کا پول جلد کھلنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں اسپیکر آئین کے تابع ہوتا ہے، آئینی کے خلاف حکم دینے پر اسپیکر کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں، یہ ایک سنگین جرم ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا تھا کہ آئین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، عمران خان کو سزا نہ دی گئی تو کل کو کوئی بھی آئین کو روند دے گا، ڈپٹی اسپیکر نے جلدی میں رولنگ پڑھ کر اسد قیصر کا نام بھی پڑھا، ڈپٹی اسپیکر نے یہ تاثر دیا کہ میں اس جرم میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسد قیصر آئے نہیں، وہ اسپیکر ہیں اور جانتے ہیں یہ سنگین جرم ہے، اصل مجرم عمران خان ہے جس نے یہ پرچی قاسم سوری کو لکھ کر دی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا کہ صدرپاکستان کو آئین توڑنے کی سفارش کی گئی، یہ معاملہ اسمبلی توڑنے کا نہیں بلکہ آئین توڑنے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور اپوزیشن عمران خان کو معاف نہیں کرے گی،عمران خان کوسزا پاکستان کے عوام دیں گے، آپ پر پہلے ہی نالائقی اور نااہلی کا لیبل تھا اب آئین توڑنے کا لیبل بھی لگ گیا،آپ کی حکومت ختم ہو چکی ہے لیکن ڈھٹائی سے سرکاری ٹی وی کے اثاثوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

Leave a reply