جب عاصم سلیم باجوہ اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن کے بازار سے گزرے تو مریم نواز کے جیالے نے کیا کہا

0
29

جب عاصم سلیم باجوہ اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن کے بازار سے گزرے تو مریم نواز کے جیالے نے کیا کہا

باغی ٹی وی :جب سے نواز شریف نے نظریاتی ہونے کا اعلان کیا ہے پاک فوج کے بارے میں مسلم لیگ ن ایک ایسی مہم جاری کیے ہوئے جس سے کوئی ایسا موقع نہیں جانے دیا جاتا جس میں پاک فوج اس کے افسران ، سابق ذمہ داران اور ریٹائرڈ جرنیلوں کے بارے میں زہر نہ اگلا جائے . اس سلسلے میں حالیہ ایک ایسا واقعہ سوشل میڈیا فیس بک پر وائرل ہے جس میں مریم نواز کے سوشل میڈیا بریگیڈ کےجانثار نے اپنی روائتی پاک فوج دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے .

ایک تصویر جس میں عاصم سلیم اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن ایسلے میں جا رہے ہوتے ہیں . اس پر ایک ن لیگی جیالے نے کافی بغض و عناد کا مظاہر ہ کیا ہے . اس تصویر کے ساتھ اس نے کیپشن دی ہے کہ ” یہ کتنا ہی قابل فخر لمحہ ہے جب آپ لندن ایسلے میں چل رہے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں آپ نے سب کچھ فتح کرلیا ہے اور سب کچھ تباہ کردیا ہے ” اس کے نیچے اس نے سی پیک کا ہیش ٹیگ دیا ہے .

یعنی ن لیگی رہنما کہہ رہا کہ عاصم سلیم باجوہ نے سب کچھ تباہ و برباد کر کے سی پیک اور ملک کے دیگر اہم معاملات ضائع کر کے اب لندن کی گلیوں میں فاتحانہ انداز میں چل پھر رہے ہیں. یہ صرف ایک مثال ہے ن لیگ نے اپنے جیالوں کے دلوں میں پاک فوج اور اداروں کے متعلق شدید نفرت بھر دی ہے اور کوئی موقع جانے نہیں دیتے جہاں اپنے قائدین کا منتقل کیا بغض نہ نکالیں یا اس کا اظہار نہ کریں.

Leave a reply