مزید دیکھیں

مقبول

پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان...

پی آئی اے نجکاری،وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان...

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعدنئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس آج...

سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے...

اسحاق ڈار سے اماراتی وزیرخارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اماراتی...

مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو اپنے لوگوں کو ترقی انصاف اور تعمیر کی طرف لے جاتے ہیں۔ تاریخ ایک پوسٹ مارٹم روم ہے، حکمرانی کے ذریعے خوشبودار اور کاسمیٹکس سے لپٹی ہوئی داستانوں کو ختم ہی نہیں کرتی بلکہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے۔ بلاشبہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف نے ایسے راستوں کا انتخاب کیا جن راستوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے ملک کا صوبہ پنجاب اب ایک تبدیلی لانے والی وزیراعلیٰ کی سرپرستی میں ہے۔ سول بیورو کریسی سے لے کر انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس کے افسران صدق دل سے تبدیلی کے سفر میں ہمسفر ہیں۔ میرٹ، چٹ سسٹم کے خاتمے، میرٹ پر تعیناتیاں، سفارش کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں ایک سال کے کم عرصے میں عوامی فلاح کے کام اس کا ثبوت ہیں۔ بطور وزیراعلیٰ میاںمحمدنوازشریف نے پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا پھر عوام نے انہیں تین بار وزارت عظمیٰ تک پہنچایا اب مریم نواز نے انہی راستوں کا انتخاب کیا ہے عوام کی ترقی اور تعمیر کا یہ راستہ مریم نواز کو ملکی سیاسی گلیاروں میں مزید راستے فراہم کرے گا۔ عام لوگوں سے جڑنے کا ایک نایاب ہنر جو ٹرننگ پوائنٹس کو تشکیل دیتا ہے اور دیرپا نقوش چھوڑتا ہے۔ مریم نواز کی پنجاب میں ترقی و تعمیر سے پنجاب تبدیل ہو رہا ہے پنجاب کے نوجوانوں جو پاکستان کا مستقبل ہیں ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر نہیں انکو یاد کرواتی ہیں ان کا مقدر ٹکرانا نہیں تعلیم ہے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم پر توجہ دینی ہے نوجوان اپنے لئے اور ملک کے لئے اچھے دنوں کے خواب دیکھیں جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دیں۔ کے پی کے صوبہ سندھ، بلوچستان اور دیگر حکومتیں کیا ہی اچھا ہوتا اپنا رخ عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف موڑ دیں جمہوریت کا دوسرا نام جمہور کی خدمت ہے۔ ہر سیاسی جماعت نے انقلاب لانے کے دعوے کئے اسلامی انقلابی بھی دعوے کرتے رہے لیکن جتنی کالیں انقلاب کی عمران خان اس سے تو اب انقلاب بھی تنگ آگیا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو بس اتنی ہی ہے ڈوبنے کے آثار نظر آئیں تو اپنا تختہ سمندر میں پھینک کر کسی اور کشتی کی تلاش میں ادھر ادھر منڈلاتے رہے۔ اصل انقلاب یہ ہے کہ عوام یعنی مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا۔

(تجزیہ شہزاد قریشی)