مریم نواز کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

0
33

مریم نواز کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے اسکردو سے اسلام آباد واپسی پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا، ٹیسٹ کروانے کے بعد مریم نواز دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں.
کیپٹن صفدر اسکردو میں طبیعت خراب ہونے پر واپس اسلام آباد آگئے تھے اور ان کا کورونا مثبت آیا ہے۔

ادھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں۔اطلاعات کے مطابق وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟

Leave a reply