fbpx

مریم نواز نئی مہم کی قیادت کرنے میدان میں‌اترنے لگیں محمد زبیر نے بتا دیا

مریم نواز نئی مہم کی قیادت کرنے میدان میں‌اترنے لگیں محمد زبیر نے بتا دیا

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کےرہنمامحمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرالیکشن مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی،شہباز شریف پارٹی لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ن کوان کی ضرورت ہے، مریم نوازنےبہت کم عرصےمیں اپنالوہامنوایا ہے،شیخ رشیدمسلم لیگ ن سےمقابلہ نہ کریں،

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں ہے، مریم نواز 8تاریخ کوآزاد کشمیر الیکشن مہم کیلئےنکلیں گی،مسلم لیگ ن کواس وقت کسی کےساتھ اتحادکی ضرورت نہیں ہے، مسلم لیگ ن میں سکت ہےکہ ہم خودسےلڑ سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں،

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سفر میں ہی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا ہوگئی تھیں. اس کے بعد دونوں جماعتوں‌کے درمیان تلخی بھی پیدا ہوئی . جس سے دونوں رہنماؤں بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان سخت جملے بھی بولے جاتے رہے .

تب سے پیپلز پارٹی کے درمیان اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں ہیں . اب آزاد کشمیر کے الیکشن میں‌بھی ان کے درمیان کوئی اتحاد بنتا دکھائی نہیں دے رہا جس سے یہ ثابت ہو کہ دونوں مل کر حکومت کو ان انتخابات میں شکست دے سکیں