مریم نواز اورعمران خان کا آج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے کا امکان

0
66

اسلام آباد:مریم نواز اورعمران خان کا آج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق آج موجودہ سیاست کے دو سخت ترین حریف سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی تاریخ کے دو سخت ترین حریف پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بطور سیاسی جماعت کے سربراہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔دوسری جانب ن لیگی رہنما مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں بطور ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گی۔

دو بڑے سیاسی رہنماؤں کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے بھی مدمقابل آنے کا امکان ہے، صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پرعوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کبھی یہ نہیں سوچتا کہ میں ہاروں گا، میں جب بھی کوئی فیصلہ کرتا ہوں تو واپسی کا نہیں سوچتا، برے وقت سے نکلنے والا ہی چیمپئن ہوتا ہے، آپ ہارتے جب ہیں جب آپ ہار مان جاتے ہیں، میں سمجھ چکا ہوں دوبارہ موقع ملا تو کیا کیا کرنا ہوگا، جان چکا ہوں شروع میں مجھے کیا کیا بڑی اصلاحات کرنی ہیں، حکومت میں آئے تو معاشی چیلنجزاورمخلوط حکومت کے مسائل تھے، لیڈرشپ اب جو بن رہی ہے وہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے آئی ہے، پاکستان میں لیڈرشپ اور مینجمنٹ کا بہت بڑا خلا ہے، سیرت النبی پڑھا کرہم اپنے مستقبل کے لیڈرتیارکرسکتے ہیں۔

Leave a reply