مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں،عظمیٰ بخاری

چار سال پنجاب کے وسائل کو گوگی،پنکی اور کپتان رجیم نے بے دردی سے لوٹا ہے
azma

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز باقی صوبوں کے وزرااعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں-

باغی ٹی وی : زیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز باقی صوبوں کے وزراءاعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں اور اب پنجاب میں ترقی،خوشحالی اور امن کا دور واپس آرہا ہے پنجاب میں کسان کارڈ،الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب سے بچھادیا ہے پنجاب میں نئی سڑکوں کی تعمیر ہورہی نئی الیکٹرک بسیں بھی آگئی ہیں، اپنی چھت اپنا گھر،کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں،مریم نواز کا خوشحال پنجاب اور ستھرا پنجاب منصوبے بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

سیف علی خان کی خاندانی جائیداد پر حکومت کے قبضے کا امکان

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چار سال پنجاب کے وسائل کو گوگی،پنکی اور کپتان رجیم نے بے دردی سے لوٹا ہےمریم نواز پنجاب کے لوگوں سے چار سال کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کررہی ہیں پنجاب میں آج ہر طبقے کےلئے مریم نواز روز نئے منصوبے لارہی ہیں،مخالفین کا اپنی کارکردگی پر کم مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے پر زیادہ فوکس ہے، مریم نواز کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ ان کی کارکردگی ہے۔

حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم کا فیصلہ،’سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ کی نئی تعریف شامل

Comments are closed.