بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز برس پڑیں

0
29

بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز برس پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بلوچ طلباء سے اظہار یکجہتی کے لئے چئیرنگ کراس پہ ان کے احتجاج میں پہنچ گئیں

مریم نواز نے چیئرنگ کراس پر بلوچ طلبا کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی، مریم نواز نے بلوچ طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ان سے تفصیلات لیں

مریم نواز کو بلوچ طلبا نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بتایا،مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچ طلبہ سے اسکالر شپس واپس لی گئیں جس پر افسوس ہے،بلوچ طلبہ مارچ میں فاٹا،بلوچستان اور دیگر افراد شامل ہیں شہبازشریف نے طلبہ کو اسکالرشپس دی تھیں ،کون سی آفت آئی کہ لے لی گئیں،ملک میں انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں ہورہا،12دن سے یہ لوگ سڑکوں پر رل رہے ہیں۔ بچے اپنے گھروں سے دربدر ہیں۔ بچے اپنا تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں۔ یہ بچے پاکستان کے بچے ہیں۔ انکا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں ہے،شہباز شریف کے بغیر پنجاب بالکل لاوارث ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح نوازشریف کے بغیر پاکستان لاوارث ہے،ان بچوں کےکوٹہ کو، سیٹس کو اور سکالرشپ کو بحال ہونا چاہئیے۔کسی نے انکے مطالبات پر کان نہیں دھرا، یہ تو بہت شرم کی بات ہے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنے کیس بنانے ہیں بناسکتے ہیں اور کتنے کیس بنائیں گے؟نوازشریف کے بغیر پاکستان لاوارث ہے،شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہے ،میں کل کوئٹہ جارہی ہوں اور پرسوں کے جلسے میں انکا مسلہ پورے پاکستان میں اٹھاوں گی ،شہباز شریف کا کیا قصور ہے ؟ وہ نواز شریف کا بھائی ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہے جہاں حق اور سچ کا علم بند ہو گا آپ وہاں مریم نواز شریف کو ان لوگوں کے ساتھ کھڑا پائیں گے۔

طلبا نے دعویٰ کیا کہ بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے احتجاجا ملتان سے چار سو کلو میٹر کا فاصلہ پیدل چل کر طے کیا،

بلوچ طالب علموں کا مارچ اپنے تعلیم کے حق کے لئے ملتان سے لاہور پہنچا ہے ،یہ طالب علم تعلیم کے اپنے حق کے لئے بارہ دن میں پیدل لاہور پہنچے ہیں

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

بلوچ طلبا کا چار سو کلو میٹر پیدل چل کر لاہور میں دھرنا جاری

اظہر بلوچ طالب علم بہائو الدئن زکریا یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ سکالر شپ کی بنیاد پر مخصوص نشتیں دیں لیکن بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان نے نشتیں ختم کر دیں ،ملتان میں داد رسی نہیں کی لانگ مارچ کرکے چئیرنگ کراس پہنچے ہیں ،حکومت سے ملتان ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے بات ہوئی ان رولز سٹوڈنٹس سکالر شپ کا نہیں نئے طلبہ کا کامسئلہ ہے ،سات سے آٹھ سال سے زیر تعلیم سیٹوں کےلئے واضح پالیسی دیں دو کروڑ روپے نہیں چاہییے ،طلبہ فسادات کے لئے نہیں پڑھنے کےلئے آتے ہیں ،کیاُ فنانشل مسائل بلوچستان طلبہ کےلئے ہی ہے ہمیں نکالنے کے لئے بہانے بنائے جاتے ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کے ان طالب علموں نے وظائف کی بحالی کے لئے ایک نئی مثال قائم کی ہے ،آج پینشنرز، سرکاری ملازم، خواتین،طالب علم سب سڑکوں پر ہیں اور ظالم حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں ،ہم معاشرے کے ان پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی فراہمی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں

Leave a reply