‏مریم نوازکی اخلاقی تربیت یہ ہےاس نےخواتین ورکرزسےہاتھ بھی نہیں ملایا ،خواتین ورکرز کوغلام سمجھتی ہیں‌:عبدالقادربلوچ

‏مریم نوازکی اخلاقی تربیت یہ ہےاس نےخواتین ورکرزسےہاتھ بھی نہیں ملایا اورباتیں کرتی ہیں بڑی بڑی :ن لیگ بلوچستان کے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ عبدالقادرمریم نوازپربرس پڑے

جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ نے بڑے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں نے بہت قریب سے دیکھا ہے ، یہ خاتون میڈیا پربڑی بڑی باتیں کرتی ہے اورحال ہےکہ یہ خواتین کارکنان کواپنی غلام سمجھتی ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ باپ بیٹی اس گھرکواس گھر کےچراغ سے آگ لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسے نہیں ہونے دیں‌گے

انہوں نے کہا کہ بی بی مریم کے کہنے پرسلیکٹڈ ورکرزکا کنونشن کروایا۔ مریم تقریرکرکے چلی گئی کسی خاتون سے بات تک نہ کی، دکھ ہوا، مریم بی بی اس وقت وزیراعظم،محترمہ شہید بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ نواز شریف کی بیٹی نے ایک منٹ بھی خواتین ورکرزسے بات تک نہ کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.