لاہور:مریم نواز توعمران خان کے پیچھے ہی پڑگئیں،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز عمران خان کے خلاف کوئی موقع بھی نہیں جانے دیتیں ، کبھی ذاتیات پرحملے توکبھی سیاسیات پرحملے، اب تازہ بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ہے۔
صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا۔ کہتا ہے واردات میں نے نہیں میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔ (فوج جانتی ہے کہ) سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اب تحریری فیصلہ باقی ہے۔ 19 جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں انشاءاللّہ pic.twitter.com/6n324nkIes
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 14, 2021
فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکڈڈ نے اپنا جرم مان لیا، کہتا ہے کہ واردات میں نے نہیں بلکہ میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر صدر مریم نواز نے کہا کہ سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ اب تحریری فیصلہ باقی ہے، 19 جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں۔