وزیراعلیٰ منتخب ہونےکے بعد مریم نواز،حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں

0
34

فلیٹیز ہوٹل میں وزیر اعلٰی منتخب ہونے کے بعد مریم نواز، حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے لگ کر آبدیدہ ہو گئیں-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کا علامتی اجلاس لاہورکے فلیٹیزہوٹل میں منعقد ہوا جہاں خاتون اول کی دوست فرح کے سسر چوہدری اقبال گجر نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی، جسے 199 ارکان نے منظور کرلیا گیا۔

گلبرگ کےہوٹل میں حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بن گئے:حمایت میں199ووٹ

علامتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان نے شرکت کی تھی مریم نواز بھی حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی ہوٹل پہنچی تھیں اس دوران انہوں نے بس میں بھی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سفر کیا اور اجلاس کیلئے مختص ہوٹل گئیں۔

ہوٹل میں وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد مریم نواز، حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے لگ کر آبدیدہ ہو گئیں، اس منظر کو مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ بھی کیا۔


ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف الحمدللہ 199 ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔ مریم نواز شریف حمزہ بھائی کو مبارکباد دیتے ہوئے رو پڑیں-

مریم نواز نےحمزہ شہباز کووزیراعلیٰ کی مسند پربٹھانے کے لیےعوام کوکال دے دی

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس انتخاب کی آئینی حیثیت تو ابھی طے نہیں ہوئی مگر اپوزیشن کے مطابق انہوں نے اپنے امیدوار کو آئینی اجلاس میں منتخب کرلیا ہے جیسے وفاق میں آئین کے ساتھ ہوا ویسے ہی پنجاب میں چار دن سے غیر مستحکم سیاسی صورت حال جاری ہے تاریخ چیخ چیخ کر گواہی دے گی کہ کیسے عوام کو اپنی صوبائی اسمبلی کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرنے دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے 6 اپریل کو اجلاس بلایا لیکن ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق اجلاس 16 اپریل کوہی ہوگا جس کے بعد مسلم لیگ ن نے 6 اپریل کو شام ساڑھے 7 بجے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا اس پر سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے اسمبلی کوتالے لگوادیئے تھے-

فلیٹیزہوٹل کے وزیراعلیٰ مبارک ہو:مونس الٰہی کی حمزہ کومبارکباد

Leave a reply