مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

0
24

مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو باہر بھجوانے کا فیصلہ وفاق کرے گا۔

چلڈرن اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں تزئین و آرائش کا جائزہ لیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے معاملے سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں، حفاظتی ماسک کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سردار عثمان بزدار نے چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور لاہور میں دل کے امراض کیلئے ایک اور اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔
مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی، بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

Leave a reply