مریم نواز کے لندن جانے کی درخواست پر تحریک انصاف بھی میدان میں آ گئی

0
20

مریم نواز کے لندن جانے کی درخواست پر وفاقی وزراء نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے لندن جانے کے حوالہ سے عدالت میں درخواست دائر کرنے پر وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے رہنما میدان میں آ گئے،

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ پہلے شہبازپھرنواز اب پتہ چلا ہے مریم نواز بھی مائنس ہونے جارہی ہیں،پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفرور بیٹے والد کی عیادت کیلیے پاکستان نہیں آئے،مریم نواز کو باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟مفرور بیٹے نوازشریف کے پاس ہیں .

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوھدری نے کہا کہ مریم نواز اب ملک سے بھاگنا چاہتی ہیں حالانکہ وہ ضمانت پر ہیں اور عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کیا ہوا ہے،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں چھ ہفتوں کے لئے باہرجانے کی درخواست پر حیرانگی ہوئی،لگتا ہے سارا شریف خاندان لندن ہی جانا چاہتا ہے.

مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ،مریم نواز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنا یا کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا،عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.20 اگست 2018کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

Leave a reply