مریم نواز کا آج فیصل آباد کا دورہ، شیرعلی گروپ کا رانا ثناء اللہ کے گھر جانے سے انکار

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج فیصل آباد جائیں گی، منشیات کے الزام میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے گھر کا دورہ کریں گی اور کارکنان سے خطاب کریں گے، مریم نواز کی فیصل آباد آمد کے حوالہ سے مسلم لیگ ن میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں دوسری جانب پولیس نے ن لیگی کارکنان کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی ہیں.
ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج فیصل آباد جائیں گی، مریم نواز مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر منیشات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے گھر جائیں گی اور یکجہتی کا اظہار کریں گی، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ نے پارٹی قیادت پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ گرفتار ہوئے ان کے گھر قیادت نہیں آئی جس کے بعد مریم نواز نے فیصل آباد جانے کا فیصلہ کیا.
بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف
مریم نواز آج اتوار کی شام فیصل آباد پہنچیں گی، مریم نواز کی فیصل آباد آمد کے حوالہ سے ن لیگ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مریم نواز کی آمد پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، شیر علی گروپ نے رانا ثناء اللہ کے گھر جانے سے انکار کر دیا ہے، مریم نواز نے شیر علی گروپ کو منانے کے لئے شیر علی اور عابد شیر علی کو فون بھی کئے لیکن کسی نے مریم کی نہ سنی.
کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟
مریم نواز کی فیصل آباد آمد سے قبل پولیس نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں،پولیس تھانہ سٹی نے 2کارکنوں شیر بہادر اور محمد عاصم کو گرفتار کر لیا