پنجاب میں گرانفروشی پر قابو کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کا فیصلہ ، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کیلئے جامع اقدامات کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے پرائس کنٹرول کیلئے پائیدار اقدامات کا فوری پلان طلب کرلیا اور پانچ روز میں پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں، عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گراں فروشی کے خاتمے کیلئے پائیدار سسٹم وضع کیا جائے، پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے نرخ کنٹرول کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف سزا یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹرز اور دیگر متعلقہ پولیس حکام بھی موجود تھے۔
مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

Latest from پنجاب

پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
ملک میں گرمی کی شدید لہر مزید دو سے تین دن برقراررہے گی ، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا

پنجاب اسمبلی : وزراء اور سیکریٹریز کی مسلسل غیر حاضری، سپیکر برہم،اجلاس ملتوی
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزراء اور سیکریٹریز کی مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر ملک محمد احمد خان غصے میں آگئے اور ایوان کا

پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی
پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی کردی گئی،جس کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیا- نوٹیفیکیشن کے لاہور کے 6

بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی
بھارت کی آبی جارحیت،دریائےچناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔ واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائےچناب میں پانی

:پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری
لاہور:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے