مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

0
23

مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست پر ہو گی آج سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر،سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا۔ مریم نواز کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال تک مسلسل عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک چھ ہفتوں کے لئے مریم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ  نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

Leave a reply