مریم نواز کی ن لیگ اپنے نام سے رجسٹرڈ کرنے کیلئے مشاورت

مریم نواز کی ن لیگ اپنے نام سے رجسٹرڈ کرنے کیلئے مشاورت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج محسن انسانیت ﷺ کا یوم ولادت ہے ،آپ ﷺکی وجہ سے دنیا کو بنایا گیا ،نبی کریمﷺوجہ تخلیق کائنات اور انسانیت ہیں،

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یورپ میں چند گروہ جان بوجھ کرمسلمانوں کو بڑھکاتے ہیں،پوری امت دنیا کو پیغام دے رہی ہے ہم سب عاشق رسول ﷺہیں،نبی کریم ﷺپرمسلمان ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا،یورپی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین رسالت ﷺکی مذمت کریں،وزیراعظم عمران خان نے ہر عالمی فورم پر اسلاموفوبیا کا معاملہ اٹھایا

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آل شریف میں سخت پھوٹ پڑچکی ہے،مریم نواز ن لیگ کو اپنے نام سے رجسٹرڈ کرنے کیلئے مشاورت کررہی ہیں،مریم نواز ن لیگ کو اپنے نام سے رجسٹرکرواکر معاملات دیکھیں گی، شہبازشریف فیملی کا جاتی امرا میں آنا جانا بند ہوچکا ہے ،فضل الرحمان نے مریم نواز اور نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے ،فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپ کے بیانیے کا بوجھ زیادہ دیر نہیں اٹھا سکتے ،آل شریف ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہی ہے،فضل الرحمان کے رائٹ ہینڈ نے بھی کہااس بیانیے کو تسلیم نہیں کرسکتے،

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنا اور مکس اچار پارٹی کا بیڑا غرق کریں گی ،بھارتی میڈیا "را” کے پیسوں پر پلتا ہے ،طے ہوا تھا بھارتی ٹی وی پر شوکے درمیان میرامائیک بند نہیں ہوگا،میجرگورو آریا نے کہا آپ دیکھیں گے ہم پاکستان میں کیا افراتفری پیدا کرتے ہیں،میں نے جواب میں کہا بھارتی اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا کو شرم آنی چاہیے ،ہم نے بھارت کے طیارے گرائے،بھارتی پائلٹ کو پکڑا گال پر تھپکی دی اور چائے پلا کر واپس بھیج دیا،

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں طوفان بدتمیزی مچا ہوا ہے،مکس اچار پارٹی دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھے گی،ریاست ان لوگوں کےخلاف فوراً ایکشن لے،نوازشریف،مریم نواز اور بھارت کا ایک ہی بیانیہ ہے،رحمان ملک نے کہا 3ارب ڈالر ملک دشمنوں نے پاکستان میں لانچ کردیئے ہیں ،3ارب ڈالر اسی پی ڈی ایم پر لگ رہے ہیں،مریم نواز،نوازشریف،محمود اچکزئی اور اسفندیار ولی بھارتی بیانیے پر چل رہے ہیں،امید ہے نومبر کا مہینہ پی ڈی ایم کیلئے آخری ہوگا

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی سربلندی کی جنگ لڑ رہے ہیں،بھارتی فوج میں بھگوڑے ہیں،سب سے زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں،کھانے نہ ملنے کا واویلا سب سے زیادہ بھارتی فوج میں ہوتا ہے،بھگوڑوں،استعفوں اور خودکشیوں میں بھارتی فوج نمبر ون ہے،پاک فوج کا افسر اور سپاہی پورے جذبے کے ساتھ جنگ لڑتا ہے،کم ظرف سیاست دان اپنی خفت مٹانےکیلئے بیان بازی نہ کریں ،پاکستان وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترقی کرے گا،پاک فوج کے ساتھ 22کروڑ عوام کا دل دھڑکتا ہے،کوئی بھی عوام کے دلوں میں پاک فوج کی عزت کم نہیں کرسکتا،بھارتی میڈیا تعصب پسند اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے،ملک دشمن طاقتوں نے پوری دنیا میں فرقہ وارانہ فسادات کا کھیل کھیلا،پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی کوششیں ناکام ہوئیں،

کیپٹن ر صفدر باز نہ آئے، ایک اور متنازعہ بیان، کورٹ مارشل کرنیکا مطالبہ بھی آ گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.