مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

0
36
ایف آئی اے کی کاروائی، بچوں کی فحش ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار

مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

ن لیگی رہنما مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک شخص گرفتار کر لیا گیا

ملزم نے مریم نواز کی جعلی ویڈیو بنا کر ٹویٹر پر شیئر کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے،ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کی شناخت فیاض الدین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں

دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن کو گرفتار کیا گیا کارکن کی گرفتاری پر تحریک انصاف پشاور کی جانب سے احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے ،پی ٹی آئی پشاور کے رہنما عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارے کارکن کو فوری رہا کیا جائے ،

قبل ازیں ایف آئی اے خبردار کیا ہے کہ قوانین کے خلاف پوسٹ یا قابل اعتراض مواد شئیر کرنے پر نام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں ایف آئی اےکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن پیکا 2016 ایکٹ کا مطالعہ کریں، سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ قابل اعتراض اور باغیانہ نہیں ہونی چاہیے، تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کےنام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں پاکستان یا دوسرے ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کو جعلی خبروں کی بنیاد پر بدنام نہیں کیا جاسکتا، جعلی خبروں کی بنیاد پربدنام کرنےکی کوششیں پاکستانی قوانین کے مطابق جرم ہیں قانون کے پابند شہریوں کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں، یہ ہدایت صرف قانون توڑنے والوں کے لیے ہے۔

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

Leave a reply