مریم نواز کو ملی احتساب عدالت سے "خوشخبری”

0
27

مریم نواز کو ملی احتساب عدالت سے "خوشخبری”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوھدری شوگر ملز کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ ریفرنس دائرہونےتک حاضری سےاستثنیٰ دیاجائے، نیب نےمریم نواز کی استثنیٰ درخواست کی مخالفت کردی

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی.نیب کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ قانون کےمطابق مریم نوازکی پیشی ضروری ہے،عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جارہا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ابھی تحقیقات چل رہی ہیں،مکمل ہونے پرفائل کردیں گے،

عدالت میں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی پیش کی گئی،وکیل نے کہا کہ نواز شریف بیمار ،علاج کے لیےبیرون ملک ہیں ، نوازشریف علاج کے بعد پاکستان آجائیں گے، نواز شریف واپس آ کر کیسزکا سامنا کریں گے ،

عدالت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی نیب استدعا مسترد کر دی گئی. عدالت نے نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے مریم نواز کو بھی پیشی سے استثنی دے دیا، عدالت نے مریم نواز کی درخواست منظورکرلی،عدالت نے کہا کہ ریفرنس فائل ہونےکے بعد مریم نوازٹرائل کا سامنا کریں گی،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

Leave a reply